ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ڈی پی۔ بی جے پی دورِ حکومت ریاست کا سیاہ ترین دور: نیشنل کانفرنس

پی ڈی پی۔ بی جے پی دورِ حکومت ریاست کا سیاہ ترین دور: نیشنل کانفرنس

Thu, 21 Jun 2018 22:08:44    S.O. News Service

سری نگر21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے سابقہ پی ڈی پی بی جے پی دورِ حکومت کو ریاست کا سیاہ ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی پْرخلوص قیادت ہمیشہ ریاست میں مکمل امن و امان کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی رول ادا کرتی آئی ہے اور موجودہ صورتحال میں اس جماعت کی ترجیح انتخابات یا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ یہاں مکمل امان وامن کی بحالی ہے۔

ڈاکٹر کمال نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی مخلوط حکومت نے ریاست تباہی اور بابردی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور آج یہاں کے بدترین حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔


Share: